ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت پولیس نے بدلے کی خاطر سہیلی کے ساتھ زیادتی کروانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون اور ملزمہ نجی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعے کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپس میں جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا ءپر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے خاتون شمشاد بی بی کے کوارٹر میں داخل ہوا اور خاتون سے زیادتی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔