مودی حلف برداری تقریب،مکیش امبانی،شاہ رخ کیا پیتے رہے؟

مودی حلف برداری تقریب،مکیش امبانی،شاہ رخ کیا پیتے رہے؟
کیپشن: مودی حلف برداری تقریب،مکیش امبانی،شاہ رخ کیا پیتے رہے؟

ویب ڈیسک : مکیش امبانی اور شاہ  رخ خان کی مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت، دونوں اسٹار ’’ اوآرایس ’’ پیتے رہے ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان ۔

تفصیلات کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی نے  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں  اپنے بیٹےاننت امبانی اور آنند پیرامل کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب میں   شاہ رخ خان  بھی شریک ہوئے جنہیں گوتم اڈانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اور اکشے کمار کو گلے لگاتے دیکھا گیا۔

ارب پتی مکیش امبانی اور شاہ رخ خان اتوار کو راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں وی آئی پی مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب میں 8 ہزار مہمان شریک ہوئے۔ تاہم ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار کنگ خان کی ORS کے ٹیٹرا پیکٹوں نے انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’’ بس اتنا امیر ہونا ہے کی ایسے  او آر ایس پی سکوں’’

Reddit  پر بھی ایک تھریڈ چلتا رہا جس میں  صارفین امبانی اور خان پر تبصرہ کرتے ہوئے ORS پیکٹ کے ساتھ دیکھے گئے۔

"یہ اس تمام سوڈا ڈرنک سے بہتر ہے۔ 
یہ موسم کے لیے بہترین ہے۔

اس کے علاوہ اسے حال ہی میں ہیٹ اسٹروک ہوا تھا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہتر ہے،"

ایک اور صارف نے کہا، "میں نے آج وہی ORS پیا۔" Reliance Industries

ارب پتی گوتم اڈانی نے بھی اپنی اہلیہ پریتی اور بھائی راجیش اڈانی کے ساتھ حلف کی تقریب میں شرکت کی۔

میگا اسٹار رجنی کانت، انوپم کھیر، انیل کپور، روینہ ٹنڈن، وکرانت میسی اور راج کمار ہیرانی دیگر مشہور شخصیات تھے جو راشٹرپتی بھون میں موجود تھے۔

منڈی سے منتخب ہونے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Watch Live Public News