اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

06:11 PM, 10 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  229 رنز کا ہدف  آخری گیند پر حاصل کیا اور پلے آف میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ملتان سلطانز  کی جانب سے عثمان خان نے  شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  50 گیندوں پر 100 رنز بنا کر   ناقابل شکست رہے،  ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔    یاسر خان 16 گیندوں پر 33 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  کپتان محمد رضوان  20 رنز بنا  کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 ، نسیم شاہ اور حنین شاہ نے 1،  1 وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں