احسن اقبال کے ٹویٹ پر حریم فاروق کا اظہارِ برہمی

05:51 AM, 10 May, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو لینے پر وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مذاق اڑائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر اپنے ردِ عمل دیا. اُنہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ‘کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک مذاق ہے ؟ اُنہوں نے مزید لکھا کہ‘بہت احترام کے ساتھ لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ سیاست کے برعکس ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری عالمی سطح پر ایک مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ حریم فاروق نے مزید لکھا کہ‘یہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوگا اگر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور حکومت ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے احسن اقبال کو یہ احساس بھی دلایا کہ آپ اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی طاقت کو جانیں۔
مزیدخبریں