ویب ڈیسک بھارت کی مسلسل جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے اہم عسکری ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص(آہنی دیوار) کے تحت پاکستان کی دفاعی افواج نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہر بزدلانہ حملے کا جواب جرأت و حکمت سے دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ایئر بیس،پونچھ ملٹری لوکیشنز اور جموں ایئر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں دشمن کے اہم لوجسٹک و ایوی ایشن اثاثے تباہ ہو چکے ہیں۔
رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کادن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہاہے۔