پاکستانی فتح1 میزائل سسٹم نے  بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا

پاکستانی فتح1 میزائل سسٹم نے  بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا
کیپشن: پاکستانی فتح1 میزائل سسٹم نے  بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا

ویب ڈیسک:پاکستان کے جاری دفاعی آپریشن "بنیان مرصوص (آہنی دیوار)" کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے جدید ترین "فتح-1" میزائل سسٹم نے بھارت کے نام نہاد دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد اہم بھارتی فوجی تنصیبات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو میں ایک اور لانچ سائٹ سے فتح-1 میزائل کے کامیاب داغے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس میں دشمن کے ٹھکانوں کو ہدف بناتے ہوئے تباہی کی شدت واضح ہے۔

پاکستانی عوام اس عظیم کامیابی پر اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر "فتح-1" کے چرچے زور و شور سے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔