نیب کے قیام سے ستمبر 2021 تک کی وصولیاں سامنے آگئیں

نیب کے قیام سے ستمبر 2021 تک کی وصولیاں سامنے آگئیں
لاہور ( پبلک نیوز) نیب نے اپنے قیام کے بعد سے ستمبر 2021 تک وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ نیب نے ستمبر 2021 تک 821.573 ارب روپے ریکور کیے۔821.573ارب روپے میں سے 500.650 ارب مختلف کیسز میں زمین / جائیداد کی شکل میں وصول کئے گئے۔ 821.573ارب روپے میں سے 500.650 ارب مختلف کیسز میں زمین / جائیداد کی شکل میں وصول کئے گئے۔ 500.650 ارب کی ریکوریز ان کے اصل مالکان، دعوی کنندگان اور افراد کو لوٹائی جا چکی ہیں. بینک نادہندگان اور پی سی بی ایل جیسے اداروں سے 198.057 ارب ریکور کئے گئے. احتساب عدالتوں نے نیب آرڈیننس سیکشن 33 کے تحت 45.914 ارب کے جرمانے کئے. رضاکارانہ واپسی یا پلی بارگین کے تحت 76.952 ارب روپے ریکور کئے گئے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔