موٹر بائیک ریسکیو سروس کے 6سال مکمل

موٹر بائیک ریسکیو سروس کے 6سال مکمل
لاہور: ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس نے 6 سالوں میں پنجاب بھر میں 1.7ملین ایمرجنسیز پر رسپانڈ کیا۔ سیکرٹری، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے تمام ضلعی ایمرجنسی آفیسرز اور عملے کو 6 سال مکمل ہونے اور پنجاب میں 4منٹ سے کم اوسط رسپانس ٹائم میں 1.7 ملین ایمرجنسیز پر پیشہ ورانہ طور پر رسپانڈ کرنے پر مبارکباد دی جو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک قابل تحسین کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں کامیاب ماڈل کے بعد یہ سروس اب پنجاب بھرمیں متاثرین کی دہلیز پر ریسکیو سروسزفراہم کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر لاہور، ضلعی ایمرجنسی آفیسر لاہور، صوبائی ہیڈ آف آفس ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد، موٹر بائیک ریسکیو سروس کے عملے، سیفٹی آفیسرز اورکثیر تعدادمیں ریسکیورز نے شرکت کی۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کی کامیابی کے 6سال مکمل ہونے پرچھٹی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے موٹر بائیک کے عملے کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 1.7 ملین سے زائد ایمرجنسیزپر پیشہ ورانہ طور پر بروقت رسپانڈ کیا۔موٹر بائیک ریسکیو سروس نے1.7ملین ایمرجنسیز میں سے 687404 روڑٹریفک حادثات اور 794740 میڈیکل ایمرجنسیزپر ٹریفک جام اور تنگ گلیوں میں بروقت رسپانڈ کیا۔انہوں نے کہا موٹر بائیک ریسکیو سروس کی ٹریفک جام اوررش والے علاقوں میں متاثرین تک آسان رسائی کی وجہ سے ایمرجنسی رسپانس ٹائم میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ سیکرٹری، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ موٹر بائیک فرسٹ ریسپانڈرز نے ریسکیو 1122 کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا ہے اورجس سے حادثاتی صورتحال میں متاثرین کوفوری طور پر پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے اورگنجان علاقوں،تنگ گلیوں اور سڑکوں پر شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس زندگی بچانے والے آلات جیسا کہ پلس آکسی میٹر، گلوکومیٹر، بلڈ پریشر مانیٹر، زندگی بچانے والی ادویات، پورٹ ایبل آکسیجن سلنڈر، ایئر وے اینڈ برن کٹ، نیبولائزر، سروائیکل کالر، ٹراما کٹ اورسپلنٹس سے لیس پنجاب بھر میں روزانہ 1900 سے زائد ایمرجنسیزپر رسپانس کر رہی ہے۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا عملہ پیشہ وارنہ تربیت اورفوری فرسٹ ایڈ کے باعث 35فیصد ایمرجنسیزکے متاثرین کوموقعے پر ہی مدد فراہم کر دیتا ہے جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس انتہائی سود مند ایمرجنسی ریسپانس ماڈل ہیجس نے پنجاب بھر میں ایمبولینس سروس پر بوجھ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔ سیکریٹری، ایمرجنسی سروسز نے بتایاکہ موٹربائیک ریسکیو سروس نے 687404 روڈ ٹریفک حادثات، 794740 میڈیکل ایمرجنسیز، 45805گرنے یا پھسلنے کی ایمرجنسیز،26197 کام کی جگہ پر ہونے والی ایمرجنسیز، 631 ڈوبنے کے واقعات، 32850جرائم کے واقعات،20675آگ لگنے کی واقعات،1054عمارتوں کے گرنے کے واقعات اور 67136دیگرمتفرق ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا۔ آخر میں سیکرٹری، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کوتعریفی شیلڈزسے نوازا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔