شہزاد اکبر، اعظم خان اور شہباز گل کے بیرون ملک جانے پر پابندی

شہزاد اکبر، اعظم خان اور شہباز گل کے بیرون ملک جانے پر پابندی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے عمران خان کے سابق خاص معاونین کو بیرون ممالک جانے سے روکتے ہوئے ان کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) ذرائع کا کہا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہباز گل اور بیرسٹر شہزاد اکبر اب باہر نہیں جا سکتے کیونکہ ان کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا جا چا چکا ہے، ان کو اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف بھی ایسی ہی کارروائی کرتے ہوئے ان پر بھی بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ https://twitter.com/TararAttaullah/status/1513237266629599237?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513237266629599237%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F282875- اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالد اور ایف آئی اے پنجاب زون ٹو کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضوان کا نام بھی سٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل، شہزاد اکبر، اعظم خان اور ڈاکٹر رضوان کا نام نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا۔ ملک چھوڑ کر نہیں بھاگ سکتے۔ میں کب سے یہ بات کر رہا تھا۔ انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا۔ عطا تارڑ نے اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ جس انداز میں اداروں اور اداروں کے سربراہان پر پی ٹی آئی کی طرف سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ اس سے عمران خان کی نالائقی، نا اہلی اور کرپشن نہیں چھپ سکے گی۔ جب مذہب کارڈ نہ چلا اور بین الاقوامی سازش ثابت نہ ہوئی تو اب اداروں پر حملے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔