نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے شہباز شریف کی اتحادیوں سے مشاورت شروع

نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے شہباز شریف کی اتحادیوں سے مشاورت شروع
لاہور ( پبلک نیوز ) ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے۔ شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ تفصیلات کے مطابق محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غورہے۔اس کے ساتھ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے کسی ایک کو وزارت دی جائے گی۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ اور شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا ء اللہ اور مرتضیٰ جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ جے یو آئی (ف) نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان میں گورنر ان کی جماعت سے لگایا جائے جبکہ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا. پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیے جانے کا امکان بھی ہے۔ ملک احمد خان، عطا تارڑ، حنیف عباسی کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کے عہدے کے لیے خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام بھی زیر غور ہیں۔اور ڈپٹی سپیکر بی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔