دھاندلی کےالزامات کا نوٹس،این اے46 ،47 کےامیدواران آج طلب

دھاندلی کےالزامات کا نوٹس،این اے46 ،47 کےامیدواران آج طلب
کیپشن: دھاندلی کےالزامات کا نوٹس،این اے46 ،47 کےامیدواران آج طلب

ویب ڈیسک: ریٹرننگ افسر نے عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 اور 47 کے امیدواروں کو آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور 47 کے آر او نے دھاندلی کی شکایات پر اُمیدواروں کو طلب کیا ہے۔ این اے 46 کے امیدواروں کو پولنگ ایجنٹس کے ہمراہ صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این اے 47 کے امیدواروں کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ امیدوار طلب کیے جانے والوں کی لسٹ میں شامل نہیں۔

آر اوز کی جاب سے طلب کیے گئے تمام امیدواروں کو ان کے بیلٹ باکسز کے حوالے سے تسلی کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 47 کا نتیجہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News