State Bank of Pakistan (SBP) has received deposit of $2 billion from the Kingdom of Saudi Arabia. This inflow has increased the forex reserves held by SBP and will accordingly be reflected in the forex reserves for the week ending 14July2023.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 11, 2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، آرمی چیف ، وزیراعظم اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹس ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف ہی جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹ ٹوئٹر پر بھی آگاہ کیا ہے۔