پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،12جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،12جون 2021

فنانس بل 2021-22 کے اہم خدوخال میں کورونا سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ مزید چھ ماہ جاری رہے گی۔ 2436 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی میں 6 سے 7 فیصد کمی کی گئی۔ تیار شدہ فوڈ سپلیمنٹ میں استعمال ہونیوالی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ تجویز منظور نہیں کی گئی

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 سے پیر صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کر دیا ہے

لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی، انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار۔ ملزم کے تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا

اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید ترین ڈیجٹل اوراور سائنسی تقاضے اپنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں ملک کے مایہ ناز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔