موبائل فون کے زیادہ استعمال سے جلد موت کا خطر ہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق

موبائل فون کے زیادہ استعمال سے جلد موت کا خطر ہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق
لاہور:(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال جلد موت کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال لوگوں میں خطرناک بیماریوں کا باعث بن کر ان کی عمر میں کمی کر سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے آنکھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے اس سے جسم کے دیگر اعضا پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مکھیوں پر تجربات کیے ہیں، اس دوران وہ مکھیاں جن کو زیادہ روشنی میں رکھا گیا تھا ان کی عمر دوسری مکھیوں کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھی۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ اسکرین سے آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان دیگر اعضا کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتا ہے اور کئی حوالوں سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔