یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی ٗ کون ہو گا چیئر مین سینٹ؟

یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی ٗ کون ہو گا چیئر مین سینٹ؟
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ کا نیا چیئر مین کون بنے گا ٗ اس کا فیصلہ ہونے میں بس ایک دن باقی رہ گیا ہے ٗ یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں سخت مقابلے کا امکان ٗ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا سیاسی جوڑ توڑ جاریتفصیلات کے مطابق سینٹ میں کل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا ٗ چھوٹی جماعتیں بڑی پوزیشن پر آگئیں ٗ جن کے ووٹوں سے بازی پلٹی جا رہی ہے۔52سینیٹرز آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے جن میں سے کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔48نومنتخب ارکان سینٹ کل حلف اٹھائیں گے۔سینٹ میں پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح سے ہے کہ کل حلف ا ٹھانے والے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 19 ٗ پیپلز پارٹی کے 8ٗ بلوچستان عوامی پارٹی کے 6ٗ مسلم لیگ(ن) کے 5ٗ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تین ٗ ایم کیو ایم ٗ بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2,2اور مسلم لیگ(ق) کے ایک سینیٹر شامل ہیں۔

Watch Live Public News