پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 11 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 11 مارچ 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کرانے کا فیصلہ، قومی ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کا مہینہ موزوں قرار

ملک کی غیریقینی سیاسی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا، 100 انڈیکس 911 پوائنٹس گر گیا۔ 42 ہزار 779 پوائنٹس پر بند،، اسٹاک مارکیٹ 63 کاروباری دنوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیوزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا، سابق فاٹا کی سینیٹ میں نمائندگی کے لئے مرزا آفریدی کی نامزدگی کی گئی

صادق سنجرانی یا یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا فیصلہ کل ہوگا، سینیٹ انتخابات سے قبل حکومت متحرک، وزیراعظم کا حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کے اعزازمیں ظہرانہ

اپوزیشن نے اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے کے لئے کمر کس لی، مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری اور نوازشریف کو ٹیلی فون، آصف زرداری کہتے ہیں ہوم ورک مکمل ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔