سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس

سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری کور کمیٹی عثمان بزدار پر اعتماد کرتی ہے۔ کور کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کی تائید کی۔ کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی، پی ڈی ایم، سینٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں مراد سعید، فواد چوہدری، شیخ رشید سمیت وزراء نے گفتگو کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی امور کور کمیٹی کے سامنے رکھے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے مہنگائی کا معاملہ کور کمیٹی میں اٹھادیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے تجویز دی کہ 11 چیزیں سستی کردیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لئے تمام تر توانائی خرچ کریِں گے۔ وزیر اعظم نے دو ماہ ملکی سیاست کے لئے اہم ترین قرار دے دیئے۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی ہدایت بھی دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما متحرک اور متحد رہیں۔

کور کمیٹی اجلاس میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔