این سی اوسی کی عید کیلئے گائیڈ لائنز جاری

این سی اوسی کی عید کیلئے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےعید کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں عید الفطر کی نماز اور اجتماعات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

این سی اوسی کی جانب سے کہا گیا کہ عید کی نمازکھلی جگہ پرہونی چاہیے۔ مساجدکی کھڑکیاں اوردروازےکھلےرکھےجائیں۔ ایک ہی جگہ نمازعید کے 2 سے 3 اجتماعات کیےجائیں۔ عیدکاخطبہ انتہائی مختصررکھاجائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بیمارافراد،بزرگ اور 15 سال سے کم عمربچےعیدگاہ نہ آئیں۔ عیدگاہوں میں ماسک پہننا ضروری ہے۔ عیدگاہ میں متعدد داخلی و خارجی دروازے رکھے جائیں۔

این سی اوسی کے مطابق عیدگاہ میں 6فٹ کے فاصلے پر نشانات لگائےجائیں۔ نمازی جائے نماز گھر سے لائیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔