سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز

سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز، سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزااورجے یوآئی کے راشد محمود سومرومتحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نے پیپلزپارٹی مخالف سیاستدانوں سے رابطے تیزکردیئے۔ مجوزہ انتخابی وسیاسی الائنس سندھ کے سرکردہ سیاستدانوں کو شامل کیاجائےگا۔جے یو آئی رہنماوں نے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی ۔

مولانا فضل الرحمن کی توثیق سے جے یو آئی رہنما جلد ارباب غلام رحیم سمیت دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ جے یو آئی رہنماوں نے گزشتہ دنوں سردار علی گوہر مہر،ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ مجوزہ الائنس میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی شخصیات کو شامل کیاجائےگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔