شہباز شریف کے وزارت عظمی سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم

شہباز شریف کے وزارت عظمی سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم
شہباز شریف کے وزارت عظمی سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم، سرکاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کی خواہاں ہے، امن و سلامتی اور اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لئے تعاون چاہتے ہیں. حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان مساوی بنیادوں پر مشترکہ مفاد پر مبنی اہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں. واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ساکی کا کہنا تھا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔