ٹی 20 سیریز:پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

ٹی 20 سیریز:پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا
کیپشن: ٹی 20 سیریز:پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

ویب ڈیسک:  لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی جھٹکا لگ گیا، 2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے  مطابق دونوں کھلاڑی ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹرز پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News