پبلک نیوز: علی پور میں سفاک باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے7 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔علاقہ کی فضاء سوگوار ، ہر آنکھ اشکبار تھی۔
واضح رہے کہ سفاک باپ نے بیوی سمیت 7 بچوں کو ابدی نیندسلادیا تھا۔ پولیس کی مدعیت میں 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جبکہ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل ( بسولہ ) بھی برآمد کرلیا تھا۔