خیبرپختونخواہ میں پاک فوج اور عوام نے مل کرعید الفطر منائی

کیپشن: خیبرپختونخواہ میں پاک فوج اور عوام نے مل کرعید الفطر منائی

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سےخیبرپختونخواہ میں مقامی عوام کے ساتھ عید الفطر جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں پاک فوج کے حکام مقامی عوام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

  پاک فوج کے مقامی کمانڈرز کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں جبکہ ان اضلاع کے دوردراز علاقوں میں بچوں اور بچیوں میں کھلونے اور ٹافیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

مقامی کمانڈرز کی جانب سے ہسپتالوں کے دوروں کے دوران مریضوں کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شہداء کی یادگاروں پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں اور  دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور مقامی عوام نے پاک فوج کے ان اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کی جانب سے اپنی عوام کے لئے یہ لازوال اور بےلوث کاوشیں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News