‏ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا

‏ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا
ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں ریکارڈ 88.55 میٹر کی تھرو پھینکی. ارشد ندیم کا 6 دنوں میں یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے. اس سے پہلے ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا. کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو پھینکی تھی. اسلامی یکجہتی گیمز میں چھپن اسلامی ممالک کے چار ہزار ایتھلیٹ چوبیس سے زائد مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ پچھلے ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ارشد ندیم ( Arshad Nadeem ) پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے تھے۔ ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، تاہم یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔اس سے قبل ارشد ندیم نے گروپ بی کوالیفائنگ راونڈ میں 81.71 میٹر تھرو کی جو تیسری باری میں سب سے بہترین تھی۔ پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد نے پہلی کوشش میں 82.40 میٹر تک جیولین تھرو کی۔ دوسری کوشش میں ارشد کی جیولین مطلوبہ لائن سے آگے نہ جاسکی اور فاؤل ہوگیا تھا۔ ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 84.62 میٹر تک جیولین تھرو کی تھی۔ پہلے 12 ایتھلیٹس کےمقابلے میں ارشد چوتھے نمبر پر آئے اور انھوں نے ٹاپ8 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی تھی۔ جیولین تھرو ایونٹ میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس کے مقابلے میں پہلی کوشش میں ارشد ندیم نے 82.91 میٹر تک جیولین تھرو کی۔ دوسری کوشش میں انھوں نے 81.98 میٹرتک جیولین تھرو کی۔ تیسری کوشش میں ارشد ندیم ڈس کوالی فائی ہوگئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔