لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر آرٹی ایس بٹھایا گیا۔ نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی شہبازشریف کو بھی جیل میں ڈالا جائے۔ شہبازشریف کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد کیس بنائے گئے۔ 2018 میں نالائقوں کی حکومت بنی۔ شہبازشریف کو آشیانہ کیس میں بلا کر صاف پانی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ شہبازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے رپورٹر کے ذریعے جھوٹی خبر لگوائی گئی۔ لوگوں کو سیاسی انتقام کے لیے جیل میں ڈالا گیا۔ جنکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا انکی ضمانتیں ہوگئیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے دوران لندن کورٹ کے فیصلے آئے۔ حمز ہ شہبازکو 22 مہینے جیل میں رکھا گیا۔