ویب ڈیسک: جنت مرزا پاکستان میں ایک بڑی سوشل میڈیا سٹار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، معروف ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ جنت مرزا کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر موجودہیں، جنت مرزا اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی متحرک نظر آتی ہیں، ان دنوں مرزا ہاوس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں کیونکہ سحر مرزا کی شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار ہیں، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار آج ایک اداکارہ بھی بن چکی ہیں، جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک ایکٹو رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، خاص بات یہ ہے کہ ان دنوں مرزا ہاوس میں شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
جنت مراز کی بہنیں علشبہ انجم اور سحر مرزا بھی کافی فیمس ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی لائف کی سرگرمیاں، ٹریول کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، سحر مرزا اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
مراز ہاوس میں یہ پہلی شادی ہوگی اس لئے جنت مرزا اور علشبہ انجم کافی پرجوش نظر آرہی ہیں، سوشل میڈیا پر دلہن سحر مرزا ساتھ جنت مراز اور علشبہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں ہیں.
سحر مرزا کی شاندار ڈھولکی ہوئی اس کے بعد فیملی نے دلہن کے لیے دعائے خیر کی تقریب کا اہتمام بھی کیا۔سحر نے اپنی دعائے خیر کے لیے بلیک ڈریس پہنا تھا۔