حماس، اسلامی جہاد کی یمن کیخلاف امریکا ، برطانیہ کے حملوں کی مذمت
08:56 PM, 12 Jan, 2024
غزہ : حماس، اسلامی جہاد نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کی۔ "اگرچہ ہم طوفان اقصیٰ کی جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے میں یمن اور اس کے بہادر عوام کے مقام کی بہت قدر کرتے ہیں، لیکن ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یمن کے خلاف وحشیانہ جارحیت دہشت گردی کی ایک ان کیلکولیٹڈ کارروائی ہے، جو کہ صہیونی قبضہ اور اس کی انتہا پسند نازی قیادت کے زیر اثر کی گئی ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ صرف خطے میں کشیدگی میں اضافہ کرے گی۔ اسلامی جہاد گروپ نے کہا کہ حملے "اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ ہی غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ کر رہی ہے"۔