اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی ہے تمام فاٹا تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کو کھول رہے ہیں ، اگر کسی جگہ کوئی قانون مسئلہ پیدا ہوا تو ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ اس کو بند بھی کر سکتی ہے۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھ رہا ہے، اس لئے جڑواں شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نوازاوربلاول بھٹونےابھی سےشورمچاناشروع کردیاہے،کشمیرمیں پذیرائی صرف تحریک انصاف کی ہے،اپوزیشن سمجھتی ہے کہ کشمیرمیں بہت پذیرائی ہے،عمران خان کشمیرمیں حکومت بنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادراسے بنائے گئے جعلی شناختی کارڈزپر کارروائی ہوگی،فاٹا میں3جی اور4جی سروس کھولنےجارہے ہیں،جڑواں شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرشخص کے پاس پستول تھا،گولیاں نہیں تھیں،مریم نواز جلسہ کرنے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے،مریم نواز کی دھرنا دینے کی خواہش ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات نہیں کرنے جارہے،ضرورت پڑنے پرپاک فوج کو طلب کیا جاسکے گا، ٹی ایل پی سے متعلق کل کابینہ فیصلہ کرے گی،راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجارہا ہے،افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتربتاسکتی ہے۔