چانگن نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

چانگن نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی ماسٹر موٹرز کمپنی نے چینی کمپنی چانگن کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی سیڈان گاڑی رواں سال جنوری میں لانچ کی تھی جس کی ایڈوانس بکنگ کی تعداد زیادہ ہونے پر کمپنی نے بکنگ کو روک دیا تھا۔

اس گاڑی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ ٹویاٹا کی یارس اور ہنڈائی کی ہنڈا سٹی جیسی خصوصیات رکھتی ہے۔

نئی کم قیمت چینی گاڑی کی لانچنگ کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان میں ڈگی والی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہونگی۔ تاہم اب چانگن نے بھی سیڈان گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ آلسون کی کمفرٹ ایم ٹی کی قیمتوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا ہے تاہم کمفرٹ ایم ٹی اور لوئمیر اے ٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔آلسون کمفرٹ اے ٹی کی قیمت 50 ہزار اضافے کے بعد 2449000 (چوبیس لاکھ انچاس ہزار) ہوگئی ہے جبکہ آلسون لوئمیر اے ٹی کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2650000 (چھبیس لاکھ پچاس ہزار) ہو گئی ہے۔

یاد رہے کی چین کی کمپنی چانگن کے پاکستان میں گاڑیوں کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی اس کے تمام دستیاب یونٹ فروخت ہو گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ ایڈوانس بکنگ کی مد میں 17000 یونٹ کے آرڈرز بھی آئے تھے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود آلسون اپنے مقابلے کی گاڑیوں کے لحاظ سے کم قیمت ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔