وزیراعظم سےنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم سےنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم سےنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Watch Live Public News