ویب ڈیسک : سپرہٹ گانے’’ آل از مائی سیلف ’’ کے خالق اور معروف گلوکار ایرک کارمین 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی گلوکاراور سٹار سولو آرٹسٹ کی شناخت حاصل کرنے سے پہلے پاور پاپ گروپ’’ راسپبیری’’ میں پرفارم کرتے رہے ۔ تاہم گروپ چھوڑنے کے بعد انہوں نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔
Hungry Eyes، ان کی ایک اور بڑی سولو ہٹ فلم، جو 1987 کی کلٹ مووی کلاسک ڈرٹی ڈانسنگ میں دکھائی گئی۔
کارمین کی بیوی ایمی نے ان کی موت کا اعلان اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کیا اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ، "ہمارا پیارا، پیار کرنے والا اور باصلاحیت ایرک ہفتے کے آخر میں اپنی نیند کے دوران ہمیشہ کے لئے ہمیں چھوڑ گیا۔"
انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام بھی ایرک کارمین کے 1977 کے سولو البم ’’بوٹس اگینسٹ دی کرنٹ کے اقتباس کے ساتھ کیا ۔