دورہ سعودی عرب: ’’مستقبل کی سمت طے ہو گئی‘‘

دورہ سعودی عرب: ’’مستقبل کی سمت طے ہو گئی‘‘

ملتان(پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تاریخی تعلقات میں دراڑ ڈالنا چاہتے تھے جن کے عزائم خاک میں مل گئے، مستقبل کی سمت طے ہو گئی ہے۔  ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا نے کہا کہ سعودی عرب میں 5 معاہدے ہوئے جن میں ایک اہم معاہدہ یہ ہے کہ سعودی عرب نے پن بجلی کے منصوبوں کی مد میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان کی27 ویں شب اسرائیل کی جانب سےمسجد اقصی میں معصوم فلسطینیوں کے قتل وغارت اور مسجد کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت پوری مسلم امہ میں بیحد تشویش ہے وزیراعظم نے مسلم امہ کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے حالیہ ملاقات میں پلیٹ فارم کو موثر بنا کر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔