روپیہ مزید کمزور؛ ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

روپیہ مزید کمزور؛ ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی : سعودی مدد کا اثر ختم ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے. انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا.

انٹربینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں 1 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہوگیا. فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 175 روپے 65 پیسے کا ہوگیا، اس سے قبل ڈالر 26 اکتوبر کو 175 روپے 27 پیسے کی بلند سطح پر ریکارڈ ہوا تھا. ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔