اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ٹی وی دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔ آپ لوگوں نے اپنا بڑا ہنگامہ کردیا۔ میڈیا کو کہتا ہوں اسکو روکے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں تو سگریٹ پینے کے لیے باہر گیا تھا، وزیراعظم عمران خان میرے لیڈر ہیں، ان کے خلاف جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا صرف گیس کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ باقی پارٹی کی اندرونی باتیں ہیں لیکن کوئی سخت بات نہیں کی صرف درخواست کی۔