لاہور:شہر میں خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ پولیس کے مطابق گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 8خواتین کو سفاک ملزمان نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں سفاک ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو ایک گھر میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، سفاک ملزم وسیم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ (ع)نامی نجی ہسپتال کی نرس کو ایک گھر میں مریض چیک کرنے کے بہانے لے جا کر چائے میں نشہ آور چائے پلا دی، چائے پینے سے نرس بے ہوش ہو گئی ملزم نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر برہنہ حالت میں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے ساڑھ پانچ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی ہتھیالی ۔ رائیونڈ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے شادی شدہ شخص کو اغواء کرکے اجتماعی ب دفعلی کا نشانہ بنایا، سفاک ملزمان عبدالجبار، ابرار، راشد اور نوید نے شہزاد کو اغواء کرکے ڈیرے پر لے جا کر زبردستی بد فعلی کرکے فحش ویڈیو بنائی، ملزمان نے شہزاد کی بیوی کو بھی وہاں بلوا کر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بھی برہنہ حالت میں فحش ویڈیو بنا لی ۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رینالہ خورسے جواں سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر لاہور بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی، ملزم صہیب نے اپنے ساتھیوں عاقب اور عارف کی مدد سے (ع)نامی لڑکی کو رینالہ خوردسے لاہور بلوا کر ایک فلیٹ میں لے جا کر اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنائی ۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی ، ملزم حسنین نے (س) نامی خاتون کو ایک گھر میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر زبردستی جنسسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنالی۔ سبزہ زار کے علاقے میں سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم صفدر نے (م)نامی خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زبردستی گھر میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور نواں کوٹ کے علاقے میں سفاک ملزم فہد نے لطیف کی چودہ سالہ بیٹی (م) کو مظفر گڑھ سے اغواء کرکے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور گرین ٹاؤن کے علاقے میں سفاک ملزم یاسر کے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون (س) سے جنسی درندگی کی کوشش شور کرنے پر ملزم فرار ہوگیا ، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے مگر جینڈرکرائم سیل کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکا ۔