بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ کرپٹو کرنسی میں ہفتے کے روز اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ہفتے کے روز 5 اعشاریہ 92 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار سے زائد ہو گئی  ہے۔ پاکستانی روپے کے مطابق ایک بٹ کوائن کی موجودہ رقم تقریباً 94 لاکھ کے بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں کا اس جانب تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان ہے اور اس کرنسی میں اتار چڑھاو جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔