آئیے ماں بن کر لاکھوں کمائیں، کمپنی کی حیرت انگیز پیشکش

03:22 PM, 13 Mar, 2024

 ویب ڈیسک: چین میں ایک کمپنی نے ’’ سروگیٹ مدر’’ بننے والی خواتین کو لاکھوں روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے عام خواتین کو کھلےعام سروگیٹ مدر بننے کا آفر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی پیشکش کے تحت 28 سے 29 سال کی کوئی بھی خاتون بچے کو جنم دے کر پیسے کما سکتی ہے۔ یہ ایک طرح کا تجارتی اشتہار ہے، جو خواتین کو بچے پیدا کر کے پیسے کمانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ چین کے صوبے ہینان میں موجود Huchen Housekeeping  کی جانب سے یہ  پیشکش کی جارہی ہے۔

کسی  بھی خاتون کے لئے ماں بننا اس کی زندگی کا سب سے خاص تجربہ ہوتا ہے۔ یہ اسے نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور ذہنی طور پر بھی کافی متاثر کرتا ہے۔  

لیکن ماں باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا رویپہ ۔۔۔ فارمولے کے تحت اب ماں بننے کو بھی کاروبار ڈیکلئیر کردیا گیا ہے۔ 

کمپنی خواتین کو ان کی عمر کے حساب سے پیکج  دے رہی ہے۔ اگر 28 سالہ خاتون ماں بنتی ہے تو اسے 220,000 یوآن یعنی 85 لاکھ پاکستانی روپے اور اگر 29 سال کی خاتون بچے کو جنم دیتی ہے تو اسے 210,000 یوآن یعنی 80 لاکھ پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح خاتون  کی عمر جتنی بڑی ہوگی، اسے بچے کو جنم دینے کے پیسے اتنے ہی کم ملیں گے۔ اگر کوئی یہ کام 40-42 سال میں کرنا چاہتا ہے تو کمپنی اسے 20 لاکھ روپے کی پیشکش کر رہی ہے۔

 ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے جب کمپنی سے اس بارے میں بات کی تو اس نے بتایا کہ ان کا کام شنیانگ اور شنگھائی میں چل رہا ہے۔ یہی نہیں اس نے بتایا کہ رقم کا فیصلہ بھی مؤکل کی مرضی کے مطابق ہوتا ہےجیسے ہی یہ اشتہار حکام کے علم میں آیا تو انہوں نے اس کی چھان بین شروع کردی کیونکہ چین میں ایسا کرنا غیر قانونی ہے۔

سرو گیسی کیا ہے؟

سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلی دو دہائیوں میں عالمی سطح پر یہ رجحان بڑھا ہے۔ اس بارے میں حتمی اعداد وشمار تو میسر نہیں لیکن 2012 میں سروگیسی سے جڑی صنعت کا سالانہ حجم 6 بلین ڈالر تھا۔

سروگیسی دو طرح کی ہو سکتی ہے: جیسٹیشنل، جہاں سروگیٹ ماں کی کوکھ میں بیضہ (ایگ) اور نطفہ (سپرم) داخل کیے جاتے ہیں، اور روایتی، جہاں سروگیٹ ماں کا اپنا بیضہ استعمال ہوتا ہے۔

سروگیسی خاص طور پر ان جوڑوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے جو قدرتی طور پر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔ اس عمل کے ذریعے وہ گود لینے کے طویل اور مشکل عمل سے گزرے بغیر ’اپنے‘ بچوں کے والدین بن سکتے ہیں۔

کیا سروگیسی غیر قانونی ہے ؟

سروگیسی کے بارے میں قوانین ہر ملک میں مختلف ہیں۔

جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں اسے خواتین کا احترام نہ کرنے، اور کسی اور کے مقاصد کے لیے انہیں استعمال کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اس پر مکمل پابندی ہے۔

برطانیہ جیسے کچھ دیگر ممالک میں اسے ایک عورت کی طرف سے دوسری عورت کو دیا گیا تحفہ سمجھا جاتا ہے، اور اس کی اجازت تو ہے مگر خرچوں کو چھوڑ کر اس کے لیے کوئی قیمت ادا نہیں کی جاتی۔

امریکی ریاست کیلیفونیا، روس اور یوکرین میں اس کے برعکس کمرشل سروگیسی کی اجازت ہے۔ وہاں اسے ایک عورت کی خود مختاری اور اپنی مرضی سے اس عمل میں شامل ہونے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں