پبلک نیوز: ایس آئی ایف سی کے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات،ایکشن اینڈ کاؤنٹر السٹ ٹریڈ الائنس (Action & Counter Illicit Trade Alliance) نے مالی سال 2023-24 کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ شائع کردی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سول سوسائٹی کی 17 تنظیموں پر مشتمل (ACT) ایک نجی ادارہ ہے جو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
ACT کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس کی مد میں پاکستان کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سمگلنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور غیر قانونی تجارت ہے،ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی( SIFC) نے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائے گئے ہیں،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو دیگر صنعتوں میں بھی بتدریج تنصیب کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ انہیں حکومتی نگرانی میں لایا جا سکے،ان اقدامات کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنا، آمدنی میں اضافہ، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔