پبلک نیوز:اہل خانہ کے مطابق معروف سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے.
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے علیل تھے ، سہیل اصغر کا ڈیڑھ سال قبل بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا، اداکار سہیل اصغرایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے. سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی. سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔
اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی فنکار سہیل اصغر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہیل اصغرکے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ سہیل اصغر منفرد لہجے کے ایک انتہائی بہترین فنکارتھے۔ سہیل اصغر نے ٹی وی ڈراموں میں کئی ایک لازوال کردار کئے۔ خواہش اور چاند گرہن میں انکی پرفارمنس آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے, اللہ تعالی سہیل اصغر کو غریق رحمت کرے۔