کویت میں پھنسے پاکستانی مسافر فرش پر سونے پر مجبور، بھارتیوں کو ہوٹل بھجوادیا گیا

kuwait airport
کیپشن: kuwait airport
سورس: google

ویب ڈیسک : ائیر لائن نے بھارتی ، نیپالی مسافروں  ہوٹل بھجوا دیا ، کویت ایئر پورٹ پر دو دن سے 50 سے زائد پاکستانی مسافر فرش پر سونے پر مجبور۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مسافر عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو تو ہوٹل بھیج دیا لیکن پاکستانی مسافر دو دن سے ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ایئرلائن پاکستانی مسافروں سے ہتک آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے، ائیرلائن نے دو دن میں صرف دو مرتبہ ہی مسافروں کو کھانا دیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسافر کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، اور پاکستانی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد فلائٹس کینسل کر دی گئی تھیں۔

کچھ فلائٹس کو کویت ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا جس کے باعث دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ایئر پورٹ پر پھنس کر رہے گئے ہیں۔

 کویت ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی امید بر آئی،  مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کر دیئے گئے ۔ تمام مسافر  طیارے میں بیٹھ گئے ہیں ۔

مسافر فہیم الدین نے بتایا ہے کہ ہم کچھ دیر میں دبئی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ڈھائی دن سے کویت ایر پورٹ پر  بھوکے پیاسے پھنسے رہے۔

Watch Live Public News