ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ کنگ نے 43 گیندوں پر 67 سکور کیا،روماریو شیفرڈ نے 19 پر 35 جبکہ کپتان نیکولس پوران نے26 رنز بنائے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست اور آج کے میچ میں پاکستان نے 9 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست ست کر 3 میچوں کی سریز اپنے نام کرلی ہے۔ واضح رہے کہ سریز کا آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔Pakistan win toss, elect to bat first.#PAKvWI#HumTouKhelainGey pic.twitter.com/JnuE6NXYpT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2021
پبلک نیوز : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز کی میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر عقیل حسین کا نشانہ بنے۔ محمد رضوان نے ٹیم کاسکور 86 رنز تک پہنچایا تھا کہ سمتھ نے ان کی 38 رنز کی اننگز کا اختتام کردیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔