نیودہلی (پبلک نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے صوابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان صوابی یونیورسٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف صوابی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا، ویب سائٹ بھارت س ے تعلق رکھنے والے icrew نامی ہیکر نے ہیک کی۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ویب سائٹ تین بار ہیک ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ویب سائٹ کو بحال کرنےکےلئے ہوسٹ کمپنی سے رابطے میں ہیں۔