جھگڑا کرنے والے 10 طالبعلم جی سی یونیورسٹی سے فارغ

جھگڑا کرنے والے 10 طالبعلم جی سی یونیورسٹی سے فارغ
کیپشن: 10 quarreling students dismissed from GC University

ویب ڈیسک: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء گروپوں میں جھگڑے کے دوران 2 طالبعلوں کے زخمی ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے میں حصہ لینے والے 10 طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ واقعہ کی انکوائری اور مزید کارروائی کیلئے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ گلبرگ میں لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے طالبعلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ 8 نامزد اور 10 نامعلوم طلباء کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یونیورسٹی کینٹین میں دو طلباء گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔