بارانی زرعی یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

بارانی زرعی یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا
کیپشن: بارانی زرعی یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

پبلک نیوز: بارانی زرعی یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، یونیورسٹی انتظامیہ ایک روزہ تقریب کے دوران 4 کروڑ روپے کا کھانا ہڑپ کر گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق کرپشن اسیکنڈل پر ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نےمحکمہ اینٹی کرپشن کوخط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بارانی زرعی یونیورسٹی نے ایک دن کے کھانے کی مد میں 4 کروڑ روپے کے خرچ کردیئے،اخراجات ایرڈ یونیورسٹی کی سلور جوبلی ایونٹ کے موقع پر پروفیسر نعیم نے کیے،پروفیسر نعیم اس وقت چیئرمین ریفریشمنٹ کمیٹی تھے،ایونٹ منیجمنٹ کی مد میں 1 کروڑ 46لاکھ روپے دیئے گئے،فوڈ کی مد میں 2کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔

خط  کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو 27 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی،فوڈ کی مد میں 62 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی،ایونٹ منیجمنٹ اور فوڈ کمپنی نے ایک ہی شخص کو جعلی ادائیگیاں کی گئیں،پروفیسر نعیم کے خلاف اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری اور تحقیقات کی جائیں۔