10 مئی کے بعد غیر رجسٹر ڈ گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، وزیر اطلاعات سندھ

10 مئی کے بعد غیر رجسٹر ڈ گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، وزیر اطلاعات سندھ

(ویب ڈیسک )   وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے لیگا۔

شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  موٹرسائیکل اور گاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈ گاڑیاں جلدرجسٹرڈ کروا لیں، غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے لیگا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہاہے۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلیں، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔