پاک بحریہ کے افسران کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب،4 کو ستارہ امتیاز،4 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے افسران کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب،4 کو ستارہ امتیاز،4 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری )اور4 کو تمغہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، 104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائیشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔