کراچی میں انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ، سینما، پارکس، جمز اور گیمز بھی بند رہیں گی، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے، کراچی میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد تھی، سندھ میں شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی، نویں کلاس اور اس سے زائد کے تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائیں گے۔ پاکستان میں کورونا کے وارتیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4اعشاریہ 17 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیس رپورٹ، مزید24 افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار342 تک جا پہنچی، 40 ہزار 862 افراد اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج، 2 ہزار 258 کی حالت تشویشناک ہے کورونا الاؤنس نہ ملنے پر اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری، مظاہرین کا بینزز ہاتھوں میں لیے اعلیٰ حکام سے الاؤنس کی فراہمی کا مطالبہ، کہتے ہیں تمام ملازمین کو2020 سے لے کر اب تک کا کورونا الاؤنس دیا جائے۔ اپوزیشن کا علی امین گنڈا پور کے بیان کےخلاف سینیٹ میں احتجاج، رضا ربانی نے کہا ذوالفقار بھٹو نے جان دے دی، اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، بدکلامی اور غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی، شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ہم کشمیر کےلیے ایک ہزار سال تک لڑیں گے، گھاس کھائیں گے ایٹمی پروگرام پر سودا کرنے کو تیار نہیں، ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، شہزاد وسیم نے کہا آزاد کشمیر کے جلسوں میں ٹاپ لیڈرشپ بھی ایسی ہی گفتگو کررہی ہے، پہلے اپوزیشن کو اپنی لیڈرشپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے، افسوس ہے کہ ہاؤس میں وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے قائداعظم کے لیے قابل اعتراض گفتگو کی، یہاں کوئی بھی دودھ کا دھلا ہوا نہیں ہے۔