مسلم لیگ(ن) نے قرضوں کی بارودی سرنگیں بچھائیں

مسلم لیگ(ن) نے قرضوں کی بارودی سرنگیں بچھائیں
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسان خوشحال ہوا اور معیشت کا پہیہ چلا۔ بزدار حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کررہی ہے۔ یہ بجٹ حقیقی عوامی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا۔ انشاءاللہ آئندہ بجٹ میں مستحکم معیشت اور ترقی کے منہ بولتے اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی نظر آئے گی۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت کی سمت درست ہوئی۔ کورونا کے باوجود ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ صنعتی شعبے کی بحالی اور دم توڑتے ٹیکسٹائل شعبے کی سانس میں سانس آئی۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1404286353148465152ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ لوٹ مار کی چیمپئن، جھوٹی ترقی کی دعویدار اور کرپشن کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی ن لیگ شوباز شریف کی قیادت میں پنجاب کو 1200 ارب روپے قرضے کی دلدل میں دھنسا کر گئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے 2018 میں پنجاب کی باگ دوڑ سنبھالی تو خزانہ نہ صرف خالی تھا بلکہ ن لیگ کی قرضوں کی شکل میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں معیشت کو بند گلی کی جانب لے جارہی تھیں۔

Watch Live Public News