پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،15جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،15جون 2021
دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ 2 سالوں کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، خام تیل کی قیمت 14 فی صد اضافے کے ساتھ 72.83 ڈالر ہو گئی، مئی 2019 کی قیمت 73.09 ڈالر سے جون 2021 میں 73.83 ڈالر تک سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی۔پنجاب حکومت کے بجٹ میں محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیے 155ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔ پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلی افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برخواست کردیا ہے، مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گٸی ہے۔پنجاب اسمبلی کا نیا ایوان بھی ارکان اسمبلی کا پرانا مزاج نہ بدل سکا، اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران احتجاج، شور شرابہ، نعرے بازی اور سیٹیاں بجاتے رہے، حکومتی ارکان بھی جوابی نعرے بازی میں مصروف نظر آئے، بجٹ کے دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔سندھ میں مردم شماری کم دکھائی گئی جس کی وجہ سے وسائل بھی کم مل رہے ہیں، ٹی پی لنک کینال کھول کر جان بوجھ کر سندھ کی 60 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ پانی کی قلت پیدا کی گئی، پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بریفنگ
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔