کیا نامور ڈرامہ رائٹر انور مقصود پر تشدد کیا گیا؟ ویڈیو میں سچ سامنے آگیا

کیا نامور ڈرامہ رائٹر انور مقصود پر تشدد کیا گیا؟ ویڈیو میں سچ سامنے آگیا
کیپشن: Anwar Maqsood's video
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور ڈرامہ رائٹر اور فنکار انور مقصود نے ایک تازہ ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اپنے سپاہیوں سے محبت کرتے ہیں جو امن کے خاطر سرحدوں پر اپنی جانیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ویڈیو میں انور مقصود نے خود سے متعلق گردش کرنے والی اغوا اور تشدد کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا پچھلے دنوں کے کچھ خبریں سرگرم عمل تھیں جن کہ وجہ سے جینا محال ہوگیا تھا، دنیا بھر سے میرے چاہنے والے فون کرکے میری صحت کےبارے دریافت کررہے ہیں آپ کیسے ہیں؟

 میں بالکل ٹھیک ہوں جو کچھ آپ سن رہے ہیں ایسا ہوا نہیں ہے اور نہ ہوگا,میری 84 برس عمر ہے ایک تھپڑ کے بعد نہیں رہوں گا، افواہوں پھیلائی جارہی ہیں کہ مجھے پر تشدد ہوا ہے.

انور مقصود نے بتایا کہ ان کے نام پر 42 جعلی اکاؤنٹ چل رہے ہیں جبکہ وہ ایک سادہ فون استعمال کرتے ہیں اور ان کا کوئی اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کرچکے ہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹس بند کروا دیں لیکن پولیس نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹس بند نہیں ہوسکتے ہیں۔

Watch Live Public News